ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:رتھ اتسواکی مناسبت سے ایس پی کی صدارت میں پیس میٹنگ کا انعقاد

بھٹکل:رتھ اتسواکی مناسبت سے ایس پی کی صدارت میں پیس میٹنگ کا انعقاد

Thu, 30 Mar 2017 19:44:48    S.O. News Service

بھٹکل:30/مارچ(ایس اؤنیوز)5اپریل کو شہر میں منائے جانے والے چن پٹن شری ہنومنت دیور رتھ اتسوا کے متعلق جمعرات کو شہری پولس تھانے میں ضلع ایس پی ونایک پاٹل کی صدارت میں ہندو، مسلم لیڈران پر مشتمل پیس میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے ایس پی پاٹل نے کہاکہ سڑکوں پر عوامی ہجوم اور دباؤ کو سنبھالنا اہم کام ہے، ایسے موقعوں پر امن کو برقرار رکھنے کے لئےسبھی کا تعاون ضروری ہونے کی بات کہی۔ اس سے قبل چن پٹن مندر انتظامیہ کے صدر ایل کے موگیر نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل کا رتھ اتسوا بھائی چارگی اور یک جہتی کی علا مت ہے، بھٹکل کو بجلی سپلائی کرنے میں شمس الدین جوکاکو کا بہت بڑا رول رہاہے، ایک گاؤں صرف کسی ایک کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ تمام عوام متحد ہوں تو گاؤں تعمیر ہونے کی بات کہی۔ نچل مکی وینکٹ رمن مندر کے صدر ڈی بی نائک نے کہاکہ ہر ایک کو وسعت ظرف، دلی کشادگی ، پیار ومحبت ، آپسی اعتماد اہم ہوتاہے۔ بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل رتھ اتسوا کی تاریخ کنڑا اور اردو زبانوں میں شائع کرکے نئی نسل کو یک جہتی کی اعلیٰ مثالوں سے انہیں باور کرانے پر زور دیا۔ تنظیم کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری کسی بھی مذہب کا تہوار ہو دل اور ذہنیت صاف ہونی چاہئے ، تبھی ہر کام آسان اور پر امن ہونے کی بات کہی۔ شری دھر نائک آسارکیری نے کہاکہ ہر دھرم میں شر پسند ہوا کرتے ہیں، ان کی نشاندہی کرکے سخت سزا دیں تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ ان کے علاوہ سنی لیڈر ڈاکٹر فاروقی ، ٹی ڈی نائک سمیت کئی لیڈران اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ چرکین خاندان کے ممبر انصاری شاہ بندری نے بھٹکل رتھ اتسوا کی مختصر تاریخ بیان کی۔ ایڈیشنل ضلع ایس پی دیوراج، ڈی وائی ایس پی شیو کمار، تحصیلدار وی این باڈکر موجود تھے۔ سی پی آئی سریش نایک نے استقبال کرکے نظامت کی۔

30march6.JPG


Share: